سرینگر// کشمیر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی برفباری کے بعد سرینگر ایئرپورٹ پر صبح کی پروازیں متاثر ہوئیں، تاہم برف ہٹانے کے بعد پروازوں کو صبح 10 بجے کے بعد کے لئے دوبارہ شیڈول کیا گیا ہے۔
سرینگر ایئرپورٹ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ برف ہٹانے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ “ائر لائنز نے پروازوں کو صبح 10 بجے کے بعد کے لئے دوبارہ شیڈول کر دیا ہے۔ ہم تیار ہیں اور موسم میں بہتری کے باعث حد نگاہ بھی بہتر ہو رہی ہے”۔
عہدیدار نے مزید کہا کہ حد نگاہ میں بہتری سے پروازوں کی محفوظ روانگی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
سرینگر ایئرپورٹ پر برفباری کے باعث صبح کی پروازیں تاخیر کا شکار
