حسین محتشم
پونچھ//والی بال فیڈریشن آف انڈیا (ایڈہاک کمیٹی) جو کہ قومی کھیلوں کی اعلیٰ ترین تنظیم ہے، نے محمد طارق خان کو 69ویں سینئر نیشنل والی بال چمپئن شپ (مرد و خواتین) کے کوآرڈی نیشن کمیٹی کے رکن کے طور پر نامزد کیا ہے۔ یہ چمپئن شپ جے پور، راجستھان میں 7 سے 13 جنوری 2025 تک منعقد ہو رہی ہے۔ بتا دیں کہ محمد طارق خان جن کا تعلق سرحدی ضلع پونچھ سے ہے ایف آئی وی بی لیول 1 کوچ اور جموں و کشمیر والی بال ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکرٹری ہیں۔محمد طارق خان ایک قابل، ہونہار، ایماندار اور ذمہ دار شخصیت ہیں جو اپنے کام کو دل لگا کر اور ایمانداری سے کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے ساتھ ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی مدد اور رحمت شامل ہوتی ہے۔ محمد طارق خان نے والی بال کے میدان میں دن رات محنت کرکے کھلاڑیوں کو مضبوط بنایا اور انہیں کھیل کے ذریعے منشیات سے دور رکھا۔ انہوں نے ہمیشہ یہ پیغام دیا کہ ’منشیات سے نفرت کریں اور کھیلوں سے محبت کریں۔ان کی اس جدوجہد سے نہ صرف کھلاڑیوں بلکہ معاشرے کو بھی بہتر بنانے میں مدد ملی۔ ان کی قیادت نے نوجوانوں کو ایک بہتر راہ دکھائی، جہاں صحت مند زندگی، کھیلوں کا فروغ اور مثبت سوچ شامل ہیں۔