سرینگر// وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سرینگر کے پاندریٹن علاقے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی المناک موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
یہ افسوسناک واقعہ ہیٹنگ آلات سے نکلنے والی گیس کے باعث دم گھٹنے کے بعد پیش آیا، جس میں کنبہ کے پانچ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
وزیر اعلیٰ نے متاثرہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ انہیں اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی طاقت عطا فرمائے۔
وزیر اعلیٰ نے مرحومین کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے عوام پر زور دیا کہ سخت سردی کے دوران ہیٹنگ آلات استعمال کرتے وقت انتہائی احتیاط برتیں۔
انہوں نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہیٹنگ آلات کے محفوظ استعمال کی ہدایات پر عمل کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔
وزیر اعلیٰ کا سرینگر میں ایک ہی کنبہ کے 5 افراد کی موت پر اظہارِ افسوس
