سرینگر// کشمیر، خاص طور پر سرینگر شہر کے کچھ حصوں میں گھنی دھند کے باعث مسلسل تیسرے دن پروازوں کی آمد و رفت متاثر رہی۔
ایئرپورٹ حکام نے بتایا کہ آج صبح دس پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ باقی پروازیں مرئیت بہتر ہونے تک اسٹینڈ بائی پر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم پروازوں کی آمد و رفت کے لیے تیار ہیں، لیکن دھند کی وجہ سے مرئیت اتنی کم ہے کہ نہ تو پروازیں اتر سکتی ہیں اور نہ ہی پرواز کر سکتی ہیں۔
اسی بیچ محکمہ موسمیات نے آج اور کل بھاری برفباری کی پیش گوئی کی ہے، جس دوران فلائٹ آپریشن مزید متاثر ہو سکتا ہے اور زمینی آمدورفت معطل ہو سکتی ہے۔
دھند کے باعث سرینگر ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن تیسرے روز بھی متاثر
