عظمیٰ نیوز ڈیسک
چین // سبزی منڈی میں لگنے والی آتش زدگی سے 8 افراد ہلاک اور 15 افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے شمالی صوبے ہیبائی کی ایک سبزی مارکیٹ میں دن کے وقت آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 15 افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، مارکیٹ میں لگنے والی آگ کو صرف ایک گھنٹے بعد ہی بجھا دیا گیا ،یہ ایک روایتی سستی مارکیٹ ہے جہاں سپر مارکیٹس کے مقابلے میں زیادہ رش ہوتا ہے۔حکام آگ لگنے کی وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں، لیکن خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گوشت پکانے کے لیے رکھے گئے کوئلے اور گیس کی بوتلوں کی وجہ سے مارکیٹ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ادھر مغربی افریقی ملک گھانا کے دارالحکومت اکرا کے بازار میں ا?تش زدگی سے 100 سے زائد دکانیں تباہ ہو گئیں۔ واقعہ دارالحکومت کے سب سے بڑے بازارکانٹامنٹو میں رات گئے پیش ا?یا۔ فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد ا?گ پر قابو پالیا ، تا ہم ا?تشزدگی کے نتیجے میں 100 سے زائد دکانیں خاکستر ہوگئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔