سرینگر// شہر سرینگر کے راجوری کدل علاقے میں ہفتہ کی شام ایک رہائشی و تجارتی عمارت میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔
حکام کے مطابق، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اہلکار موقع پر موجود ہیں، اور آگ بجھانے کے دوران دو فائر فائٹرز زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ راجوری کدل کی ایک رہائشی و تجارتی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔ انہوں نے کہا کہ آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران دو فائر فائٹرز زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا۔
فائر اینڈ ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار موقع پر موجود ہیں اور آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔
اس سے قبل شام کے وقت نواح کدل میں ایک اور آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا، جہاں تین منزلہ رہائشی مکان کی پہلی منزل کے ایک کمرے میں آگ لگ گئی تھی۔
آتشزدگی کے ان واقعات کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
راجوری کدل میں رہائشی و تجارتی عمارت کو نقصان، دو فائر فائٹرز زخمی
