کولگام// ضلع کولگام کے گُڈر علاقے میں دم گھٹنے سے ایک نوجوان جان بحق ہو گیا جبکہ اُس کی والدہ کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک ماں اور بیٹے کو بخاری سے نکلنے والے دھویں کی وجہ سے دم گھٹنے کے باعث بے ہوش ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ بیٹا ہسپتال میں دم توڑ گیا، جبکہ ماں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ گُڈر، کولگام کے رہائشی ماں اور بیٹے کو 2 جنوری کو ان کی رہائش گاہ پر بے ہوش پایا گیا اور فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اہلکار کے مطابق، بیٹے نثار احمد خان کا آج صبح انتقال ہو گیا، جبکہ ان کی والدہ فمیدہ اختر کی حالت ابھی بھی نازک ہے۔
واقعے کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ سخت سردیوں کے دوران گھروں میں کوئلے کے ہیٹر استعمال کرتے وقت احتیاط کریں۔
کولگام میں دم گھٹنے سے نوجوان جاں بحق، والدہ کی حالت تشویشناک
