عظمیٰ نیوز سروس
جموں// پولیس نے بتایا کہ جمعہ کو یہاں پارکنگ کے معاملہ پر جھگڑے کے دوران بی جے پی کے ایک نوجوان لیڈر کو گولی مار دی گئی۔ بی جے پی یووا مورچہ جموں کے ضلعی صدر کنو شرما کو گولی لگنے سے چوٹ آئی اور انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ان کے والد سینئر ایڈوکیٹ چندر موہن شرما نے میڈیا کو بتایاکہ ان کی حالت مستحکم ہے۔ کنو، جو جموں میں انسداد منشیات مہم میں سرگرم عمل ہے، نیو پلاٹ علاقے میں اپنے گھر کے قریب اپنی گاڑی پارک کر رہا تھا جب کچھ لوگوں نے اس پر اعتراض کیا اور جھگڑا شروع ہوگیا۔شرما نے کہا، “ان میں سے ایک نے ریوالور نکالا اور دو رانڈ فائر کیے، جن میں سے ایک کنو کو لگا،” ۔حکام نے بتایا کہ پولیس نے ملزموں میں سے ایک کی موٹر سائیکل ضبط کر لی ہے اور فائرنگ میں ملوث افراد کا پتہ لگانے کی کوششیں کر رہی ہے۔