Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

۔5برسوں کیلئے بجلی کی پالیسی کا بلیو پرنٹ تیار کرنا لازمی ۔ 76برسوں میں20ہزار میگاواٹ کی صلاحیت کے برعکس صرف 17فیصد بجلی پیدا کی جاسکی

Mir Ajaz
Last updated: January 3, 2025 10:08 pm
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

اشفاق سعید

سرینگر // جموں وکشمیر میں بڑے پیمانے پر پن بجلی پیداواری صلاحیت ہونے کے باوجود بھی سرکار برسوں سے بیرون ریاستوں اور ناردن گرڈسے اضافی بجلی خریدنے پر مجبور ہے۔امسال بھی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی ہدایت پر محکمہ بجلی نے موسم سرما کیلئے 300میگاواٹ اضافی بجلی خریدی ہے۔لوگوں کو راحت پہنچانے کیلئے خریدی گئی بجلی کا اگرچہ عوامی سطح پر اچھا اور مثبت ردعمل سامنے آرہا ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ عمر سرکار مخلصانہ پالیسی کا بلیو پرنٹ تیار کر کے اگلے چار پانچ برسوں کے دوران جموں وکشمیر کو بجلی پیدا کرنے میں خود کفیل بنائیں ۔ معلوم رہے کہ یہاں آبی وسائل کو بروئے کار لا کربجلی پیدا کرنے کی مرکز یا متواتر ریاستی حکومتوں اوریوٹی انتظامیہ کی طرف سے کوئی پالیسی نہیں اپنائی گئی ، نتیجے کے طور پر آزادی کے 76برسوں کے دوران بھی جموں کشمیر میں صلاحیت کے برعکس صرف 17فیصد (3443.8) میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکی ہے جبکہ یہاں کے آبی وسائل سے بجلی پیدا کرنے کی مجموعی صلاحیت 20ہزار میگاواٹ سے زیادہ ہے۔جموں وکشمیر میں ان دنوں بجلی کا شدید بحران ہے۔ اگرچہ این ایچ پی سی پروجیکٹوں سے بجلی پیدا کی جا رہی ہے، لیکن اسکا براہ راست فائدہ جموں وکشمیر کو نہیں مل رہا ہے۔معاشرے کا ایک طبقہ بجلی کے بحران کو غلط منصوبہ بندی کا نتیجہ قرا ر دے رہا ہے۔ معلوم رہے کہ جموں وکشمیر ایک ایسا خطہ ہے جہاں گرمیوں میں 1800میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہوتی ہے اور سردیوں میں 2500سے2800میگاواٹ کی طلب رہتی ہے۔ اس سال دسمبر کے مہینے میں صارفین کو 1000سے1100میگاواٹ بجلی فراہم کی گئی جس کے نتیجے میں انہیں گھنٹوں اندھیرے میں رہنا پڑا۔اب یہ سوال بھی اٹھ رہے ہیںکہ ریاستی حکومتیںجموں وکشمیر میں 76برسوں سے بجلی پیدا کرنے میں کیوں ناکام ہوئی ہیں۔اس وقت کشمیر میں جہلم او ر دیگر ندی نالوں پر 252میگاواٹ کے بجلی پروجیکٹ کام کررہے ہیں ،جبکہ چناب پر 933.8میگاواٹ بجلی پیدا ہوتی ہے۔ اسی طرح راوی پر سیوا (سوم ) 9میگاواٹ کا پروجیکٹ ہے۔ کل ملا کر جموں وکشمیر میں یو ٹی سیکٹر میں مقامی بجلی پروجیکٹوں کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 1,193.8میگاواٹ ہے۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ سردیوں کے موسم میں پانی کی مقدارمیں کمی کے نتیجے میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت صرف 200سے250میگاواٹ تک رہ جاتی ہے اور باقی خرید کر سردیوں کی طلب کو پورا کیا جاتا ہے۔

بہتر منصوبہ بندی
وادی کے معروف ماہر اقتصادیات شکیل قلندر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ غلطیاں ماضی میں ہوئی ہیں البتہ لوگوں کو راحت پہنچانے کیلئے جو بجلی خریدی جا رہی ہے وہ فیصلہ عوام کی حق میں بہتر ہے اور اس سے عوام کو فائدہ مل سکتا ہے ۔انہوں نے کہا ’’یہ سچ ہے کہ ماضی میں بجلی کی پیداوارکے حوالے سے جو بھی کوششیں ہوئیں اْن میں منصوبہ بندی کا فقدان تھا اور موجودہ حکومت کو ایک بار پھر بجلی پیدا کرنے کی مخلصانہ پالیسی کا بلیو پرنٹ تیار کرنا چاہئے تاکہ چار پانچ برسوں کے دوران جموں وکشمیر بجلی پیدا کرنے میں خود کفیل بن سکے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سرکار بگلیار کی طرز پر پن بجلی پروجیکٹوں کی تعمیر پر توجہ دے ، بیکار اور زیر تعمیر بجلی پروجیکٹوں کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے ۔شکیل قلندر نے کہا کہ ہمیں ایسی منصوبہ بندی کرنی ہو گی تاکہ ایسے بجلی پروجیکٹ تعمیر کریں جن سے ہمیں فائدہ ملے ،کیونکہ این ایچ پی سی پروجیکٹوں سے ہمیں کچھ حاصل نہیں ہوتا ۔ شکیل قلندر نے کہا کہ وقت بدل رہا ہے اور موجودہ ترقی یافتہ دور میں سرکار شمسی توانائی پر اپنی توجہ مبذول کرائے کیونکہ ہماری چھتیں خالی ہیں اور یہاں شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے مواقعے بھی بہت زیادہ ہیں ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کشمیر میں اگلے 3 دنوں کے دوران بارشوں کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان
تازہ ترین
جموں و کشمیراور لداخ کے سرکاری اسکولوں میں طلباءکے داخلوں میں کمی: مرکز
برصغیر
وزیر اعظم کا وعدہ پتھر پر لکیر، ریاستی درجہ ضرور بحال ہوگا: ست شرما
تازہ ترین
’حملےکے تین دن قبل کھولی گئی تھی بائسرن وادی ،ایک نجی ٹور آپریٹر بغیر اجازت کے کام کر رہا تھا‘ صرف دراندازی باقی، مقامی ملی ٹینسی تقریباً ختم:منوج سنہا
برصغیر

Related

برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

آپریشن سندور کے دوران دنیا نے ہندوستان کی فوجی طاقت دیکھی: مودی

July 21, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

مانسون کی پیش رفت اچھی ہے، معیشت کو فائدہ ہوگا: مودی

July 21, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

پہلگام حملے، آپریشن سندور پر راجیہ سبھا میں بحث کے لیے کانگریس کا نوٹس

July 21, 2025
صفحہ اول

ریاستی درجہ ہمارا حق، مختلف آپشنز زیر غور ، ہائبرڈ سسٹم نا منظور | دفعہ 370پر بھاجپا بیانیہ پِٹ گیا | ملی ٹینسی پاکستان کے ارادوں کا نتیجہ،آرٹیکل 370ہٹانے سے کوئی تعلق نہیں جموں و کشمیر کی راجیہ سبھا اور اسمبلی سیٹوں کو پُر کرنے میں 'تاخیر کیوں؟ : وزیر اعلیٰ

July 21, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?