جموں// جموں کے نیو پلاٹ علاقے میں پارکنگ کے مسئلے پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے دوران ایک شخص کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جھگڑے کے دوران گولی چلنے سے کنو شرما نامی شخص زخمی ہوا، جسے فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) جموں منتقل کیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے، اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
جموں میں پارکنگ تنازعے پر فائرنگ، نوجوان زخمی
