ریاسی// ضلع ریاسی کے جنگلاتی علاقے مہور میں سیکیورٹی فورسز کی فوری کاروائی کے باعث ایک بڑی تباہی کو روکا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی معمول کی گشت کے دوران، فورسز کے دستوں نے علاقے میں ایک مشتبہ پریشر ککر آئی ای ڈی کا پتہ لگایا۔
ذرائع نے بتایا کہ فورسز نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیر لیا تاکہ عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے، اور تفتیشی آپریشن جاری ہیں۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔