عاصف بٹ
کشتوڑ//پی ڈی پی ضلع یونٹ کشتواڑ نے پارٹی کے سینئر لیڈر ایڈوکیٹ شیخ ناصر کو پارٹی کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری کے طور پر تقرری پراعزاز ست للے نوازا۔ کشتواڑ میں پارٹی دفتر میں منعقدہ ایک تقریب میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے شیخ ناصر کو پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد دی۔ اس موقع پر نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شیخ ناصر نے تمام پارٹی کارکنوں اور پارٹی ہائی کمان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے انہیں یقین دلایا کہ وہ ان پر کیے گئے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور پارٹی کو نچلی سطح پر مضبوط کرنے کے لئے تندہی سے کام کریں گے۔ اس موقعہ پر پارٹی کے ضلع صدر و دیگر سینئرلیڈران بھی موجود تھیـ