نواز رونیال
رام بن // جموں و کشمیر فیڈریشن کے اساتذہ کی تنظیم کا ایک اعلی سطحی وفد آج تنظیم کے صدر گل زبیر ڈینگ کی قیادت میں محکمہ تعلیم کی وزیر سکینہ مسعود اتو سے سول سیکرٹریٹ جموں میں ایم ایل اے بانہال سجاد شاہین اور ڈسٹرکٹ چیئر پرسن رامبن ڈاکٹر شمشاد شان کی موجودگی میں ملاقی ہوا۔ اور رہبر تعلیم اسکیم کے تحت تعینات اساتذہ کے مسائل کے علاوہ محکمہ تعلیم سے جڑے مختلف معاملات کو اْجاگر کرتے ہوئے ان مسائل کے فوری حل کا مطالبہ کیا – فورم ترجمان کی طرف سے جاری ایک پریس بیان کے مطابق فورم وفد نے محکمہ تعلیم کے وزیر سکینہ مسعود اتو سے گورنمنٹ آڈر نمبر 469 آف ایجوکیشن 2014 جس میں ٹرانسفر پالیسی اور رہبر تعلیم اساتذہ کے ابتدائی پانچ سالہ سروس کو سروس ریکارڈ میں شامل کرنے کے علاوہ ان اساتذہ کے حق میں دیئے گئے فیصلے کی مکمل عمل آوری ، زیر التواء گریڈ دوم کے آڈرز کو اجرا ء کرنے کے علاوہ دیگر معاملات کو اْجاگر کیا – بند پڑے ٹیچر سے ماسٹر گریڈ پرومشنز کے علاوہ پرنسپلز، لیکچرز، ہیڈ ماسٹرز کی مقررہ مدت کے اندر پروموشنز کرنے کے علاوہ زیڈ ای او سے پرنسپل پرومشنز کے کوٹے میں20 فیصد میں اضافہ کرنے کی مانگ بھی ان کے سامنے رکھی ہے -اس موقع پر صدر نے محکمہ ایجوکیشن میں انچارج لیکچرر کو ریگولرائز کرنے ، سرکاری سکولوں میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنا، مڈل اور اپر پرائمری سکولوں میں ماسٹر گریڈ کی پوسٹیں تخلیق کرنے ،زونل ایجوکیشن افسران اور پرنسپل کی خالی اسامیوں کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ سرکاری سکولوں میں اساتذہ کے ریشلائزیشن کرکے پی ٹی آر کو پورا کرنے کے علاوہ دیگر مسائل کو بھی اْجاگر کیا ۔ محکمہ تعلیم کی وزیرنے وفد کے جائز مطالبات کو غور سے سننے کے بعد وفد کو ان تمام جائز مطالبات کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع فیڈریشن کے صدر نے وزیر تعلیم سکینہ اتو کا وفد کے خیالات کو سننے پر شکریہ ادا کیااور یقین دلایا کہ تنظیم تعلیم کے معیار کو ریاستی سطح پر فروغ دینے کیلئے اپنا کلیدی رول ادا کریں گی۔ وفد میں تنظیم کے صدر کے ہمراہ تنظیم کے جنرل سیکرٹری محمد سلیم چودھری ضلع صدر رام بن سرجیت سنگھ کٹوچ ،ماسٹر نعیم راٹھور، محمد جاوید ، چندر بھگت ،امت شرما،ضلع صدر پونچھ اکرام الحق ،فاروق چودھری ،سنینا بھگت ،اندو شرما, پونم چب نیلم رکوال ، رینو بندرال ،ممتا رانی و دیگران شامل تھے ۔