عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
نیویارک //امریکی ریاست لوزیانا میں نئے سال کی تقریبات کے دوران ایک ڈرائیور نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ نیو اورلینز شہر تاریخی مرکز فرانسیسی کوارٹرکی بوربن اسٹریٹ پر پیش ا?یا ہے، جہاں لوگ نئے سال کی تقریبات منانے کے لیے جمع تھے۔شہر کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق ایک اوپن ایئر کنسرٹ اور نئے سال کے ’کاؤنٹ ڈائون‘ میں شرکت کے لیے ہزاروں لوگ جمع تھے، ریستورانوں نے خصوصی ا?فرز اور پرفارمنس کا اہتمام کر رکھا تھا، شہر کی ہم جنس پرست کمیونٹی کے مرکز بوربن اسٹریٹ پر رقص اور ڈریگ کیبری پر مبنی ایل جی بی ٹی کیو پارٹیاں منعقد ہو رہی تھیں۔مشہور فرانسیسی کوارٹر میں یہ واقعہ اس سے چند گھنٹے پہلے پیش آیا، جب شہر میں ایک سالانہ کالج فٹ بال کھیل ’شوگر باؤل‘ کی میزبانی متوقع ہے، جو ملک بھر سے شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے، جارجیا یونیورسٹی نوٹر ڈیم اس مقابلے کا اہتمام کرتی ہے۔ادھرجرمنی میں نئے سال کا جشن منانے کے لیے روایتی آتش بازی کے باعث ہونے والے حادثات میں 5 افراد افراد ہلاک اور ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔ حادثات کے نتیجے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 13 اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔جرمن نئے سال کا جشن خاص طور پر آتش بازی کے انتہائی زیادہ استعمال کے ساتھ مناتے ہیں، جس کی وجہ سے ہر سال زخمی ہونے والوں کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ آلودگی اور شور کو دیکھتے ہوئے آتش بازی کے ‘طاقتور آلات’ کو غیر قانونی قرار دینے کے بارے میں بار بار بحث شروع ہو جاتی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دارالحکومت برلن میں رات گئے تقریباً 330 افراد کو حراست میں لیا گیا، اور گزشتہ برسوں کے مقابلے میں کوئی بڑا تشدد یا واقعہ پیش نہیں آیا۔مقامی پولیس کے مطابق نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے شمال مغربی علاقے میں پیڈربورن کے قریب ایک 24 سالہ شخص پائروٹیکنک راکٹ پھٹنے سے ہلاک ہو گیا، جو ممکنہ طور پر اس نے خود تیار کیا تھا۔
جرمنی کے مشرقی خطے سیکسونی میں اوشتاز کے علاقے میں 45 سالہ شخص کے سر میں شدید چوٹیں آئیں، یہ شہری پائروٹیکنک بم کو جلا رہا تھا، تاہم یہ طاقتور مواد کا حامل بم تھا، جسے خریدنے کے لیے خصوصی اجازت نامہ درکار ہوتا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسی علاقے میں ایک 50 سالہ شخص بھی پائروٹیکنک پائپ بم کو ہارتھا ٹاؤن کے علاقے میں پھاڑنے کی کوشش کرنے کے دوران سر میں شدید چوٹیں لگنے سے ہلاک ہوا۔جنوبی جرمنی میں ہمبرگ کے قریب 20 سالہ نوجوان آتش بازی کے دوران ہلاک ہوگیا۔برلن کے قریب کریمین کے علاقے میں پانچواں شہری غلط انداز میں بم پھاڑنے کے دوران ہلاک ہوا، اسی طرح کے واقعات میں مزید جرمن شہری زخمی بھی ہوئے ۔واضح رہے کہ نئے عیسوی سال کے آغاز پر دنیا بھر میں جشن منایا جاتا ہے ، اس دوران آتش بازی بھی کی جاتی ہے ، بعض ممالک میں نئے سال کے استقبال پر ہوائی فائرنگ بھی کی جاتی ہے ، تاہم فائرنگ کے واقعات کی حوصلہ شکنی کے لیے قوانین کا سختی سے نفاذ کیا جاتا ہے ، تاکہ دیگر شہری اندھی گولیاں لگنے سے زخمی یا ہلاک نہ ہوسکیں۔