ایجنسیز
سرینگر//وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ حکومت جدید طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے ملی ٹینسی کو کچلنے کیلئے پرعزم ہے۔وزارت داخلہ کی 2024 کی سالانہ رپورٹ کہتی ہے: “حکومت جدید ذرائع سے ملی ٹینٹوں کے خلاف کریک ڈان کرکے ایک مثال قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے مطابق، ملی ٹینسی سے پاک جموں و کشمیر کے ہدف کو جلد از جلد حاصل کیا جائے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے”پی ایم مودی کی قیادت والی حکومت ملی ٹینسی سے پاک جموں و کشمیر کی تعمیر کر رہی ہے۔ جب کہ سیکورٹی فورسز زمین پرملی ٹینسی کے خلاف بھرپور جنگ لڑ رہی ہیں۔وزارت داخلہ دہشت گردی اور بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد اور تنظیموں پر پابندی لگا کر انہیںبے اثر بنا رہی ہے‘‘۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت کی مسلسل اور مربوط کوششوں کی وجہ سے جموں و کشمیر میں ملی ٹینسی کا ماحولیاتی نظام تقریبا ًختم ہو چکا ہے۔رپورٹ کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایجنسیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جموں ڈویژن میں ایریا ڈومینیشن پلان اور زیرو ٹیرر پلان کے ذریعے کشمیر میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو دہرائیں۔حکومت جدید طریقوں سے ملی ٹینسی کے خلاف کریک ڈان کرکے ایک مثال قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے مطابق، دہشت گردی سے پاک جموں و کشمیر کے ہدف کو جلد از جلد حاصل کیا جائے گا۔بغیر کسی بائیکاٹ کال یا علیحدگی پسندوں اورملی ٹینٹوں کے خوف کے 2024 میں جموں و کشمیر میں کامیاب بیک ٹو بیک انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے، ایم ایچ اے رپورٹ میں کہا گیا ہے “اسمبلی اور لوک سبھا کے انتخابات میں جموں و کشمیر کے لوگوں کی بے مثال شرکت سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے پاس جمہوریت پر یقین اور مکمل اعتماد ہے۔ “رپورٹ میں کہا گیا ہے’’2024 کے لوک سبھا انتخابات میں جموں و کشمیر نے 35 سال میں سب سے زیادہ 58.46 فیصد ووٹر ٹرن آٹ حاصل کیا۔ 2024 کے اسمبلی انتخابات میں، جموں و کشمیر میں 63.88 فیصد ووٹر ٹرن آٹ دیکھا گیا‘‘۔