۔7اور 8جنوری کو سیفٹی آڈٹ ، جموں ریلوے ڈویژن کا افتتاح اتوار کو
سرینگر// کشمیر کیلئے براہ راست ٹرین آخر کار حقیقت بن رہی ہے۔ شمالی ریلوے نے کٹرہ اور سرینگر کے درمیان پہلی بار ٹرین کے اوقات کا اعلان کیا ہے۔مناسب طور پر طویل انتظار کے ساتھ ہی سرینگر نئی دہلی ریل لنک، ایک یادگار بنیادی ڈھانچے کا منصوبہ جو دو دہائیوں پر محیط ہے، ایک حقیقت بننے کے لیے تیار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی بھارتی ریلوے کا 68واں ریلوے ڈویژن ملک کا پہلا ہائی مائونٹین ریلوے ڈویژن ہوگا، جس کا افتتاح اتوار کو وزیر اعظم کرنے جارہے ہیں۔یہ جموں و کشمیر کیلئے ایل علیحدہ ریلوے ڈویژن کا تحفہ ہوگا۔ امید ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 26 جنوری 2025 کو اودھم پور-سرینگر-بارہمولہ ریل لنک پروجیکٹ کے آخری 17 کلومیٹر کے حصے کا افتتاح کریں گے۔ یہ سیکشن، ریاسی سے کٹرہ کو جوڑنے والا، 272 کلومیٹر طویل ریلوے لائن کو مکمل کرے گا۔ ناردرن ریلویز کے ایک مواصلت کے مطابق ٹرین سروس میں نئی متعارف کرائی گئی وندے بھارت ٹرینیں اور میل/ایکسپریس ٹرینیں شامل ہیں۔اس تاریخی سروس کاآغاز یوم جمہوریہ کی تقریبات کے موقع پر 26 جنوری کے آس پاس کشمیر اور جموں کے درمیان ٹرینیں چلنے سے ہوگا ۔کٹرہ ریاسی ریل لنک کا معائنہ 7، 8 جنوری کو ری شیڈول کیا گیاہے۔ کمشنر آف ریلوے سیفٹی، ناردرن سرکل 7 اور 8 جنوری کو کٹرہ ریاسی ریل لائن کے معائنہ کے دورے کو طے کیا گیاہے۔کمیشن آف ریلوے سیفٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 6 اور 7 جنوری 2025 کو نظرثانی شدہ پروگرام کے مطابق کمشنر آف ریلوے سیفٹی، ناردرن سرکل، نئی دہلی کی طرف سے “07-08 جنوری، کو، ادھم پور-سری نگر-بارہمولہ نیو بی جی ریل لنک پروجیکٹ کے سلسلے میں کٹرہ-ریاسی (16.501 کلومیٹر) سیکشن کو کھولنے کے لیے قانونی معائنہ کیا جائے گا”۔