نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے نئے سال میں مرکزی کابینہ کی پہلی میٹنگ میں کئے گئے اہم فیصلوں کا تذکرہ کرتے ہوئے بدھ کو اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے پوری طرح پابند ہے۔
مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھاکہ ’’ہماری حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ ہمیں اپنی تمام کسان بہنوں اور بھائیوں پر فخر ہے جو ہمارے ملک کو خوراک فراہم کرنے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں۔ 2025 کی پہلی کابینہ کی میٹنگ ہمارے کسانوں کی خوشحالی کو بڑھانے کے لیے وقف ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ اس سلسلے میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ کابینہ کی میٹنگ میں مرکزی حکومت نے ڈی اے پی کھاد کے 50 کلو کے تھیلے کی قیمت 1350 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کسانوں کی ضرورت کے مطابق پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا میں بھی ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔