اونتی پورہ// اونتی پورہ پولیس نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مشترکہ کاروائی میں منگل کے روز ترال میں کالعدم عسکری تنظیم جیش محمد کے چار معاونین کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اونتی پورہ پولیس نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر ترال میں جیش محمد کے چار ملی ٹینٹ معاونین کو گرفتار کیا ہے۔
گرفتار شدگان کی شناخت مدثر احمد نائیک ولد فاروق احمد نائیک ساکن ترال پائین، عمر نذیر شیخ ولد نذیر احمد شیخ ساکن کوچ مولا، عنایت فردوس راتھر ولد فردوس احمد راتھر ساکن ترال پائین، اور سلمان نذیر لون ولد نذیر احمد لون ساکن کونسر بل ترال کے طور پر ہوئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار شدگان کے قبضے سے جیش محمد سے متعلق قابل اعتراض مواد برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ افراد ترال اور اونتی پورہ کے علاقوں میں سرگرم ملی ٹینٹوں کو اسلحہ اور گولہ بارود کی ترسیل سمیت دیگر لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
اس سلسلے میں پولیس تھانہ ترال میں ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 134/2024 درج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
اونتی پورہ میں چار جیش محمد معاونین گرفتار، قابلِ اعتراض مواد ضبط
