جموں// سیکیورٹی فورسز نے جموں کے اکھنور کے نزدیک پرگوال سیکٹر کے گڈکھال گاؤں سے ایک مشتبہ ڈرون برآمد کر کے قبضے میں لے لیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ معمول کی نگرانی کے دوران ڈرون کو برآمد کیا گیا، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں نے فوری کاروائی کی۔
حکام نے بتایا کہ ڈرون کی اصل، مقصد، اور ممکنہ سامان کی جانچ کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایک سیکیورٹی افسر نے کہا، “ہم ڈرون کی خصوصیات اور کسی ممکنہ خطرے کے بارے میں مکمل تحقیقات کر رہے ہیں”۔
اکھنور میں مشتبہ ڈرون برآمد، تحقیقات جاری
