جموں// بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے نئے سال کی شب آر ایس پورہ سیکٹر میں پاکستانی جانب سے مشکوک نقل و حرکت دیکھنے کے بعد فائرنگ کی۔
دفاعی حکام نے بتایا کہ بی ایس ایف کے چوکس اہلکاروں نے رات دیر گئے آر ایس پورہ سیکٹر میں مشکوک نقل و حرکت کا مشاہدہ کیا جس پر انہوں نے فائرنگ کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بی ایس ایف کے سنتری نے حرکت کا پتہ لگانے کے بعد ایک درجن سے زیادہ گولیاں چلائیں۔
واقعے کے بعد، فرنٹ لائن علاقوں میں تلاشی مہم شروع کر دی گئی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی دراندازی کی کوشش نہ ہوئی ہو۔
آر ایس پورہ میں مشکوک نقل و حرکت پر بی ایس ایف کی فائرنگ
