یو این آئی
ممبئی/نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی نے انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) کے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ممبئی سٹی ایف سی کو 3-0 سے شکست دی۔پیر کو ممبئی فٹبال ایرینا میں کھیلے گئے میچ میں نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی کے علاء الدین آذری نے ابتدائی 46ویں سیکنڈ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ یہ آئی ایس ایل میں کیا جانے والا سب سے تیز گول تھا۔83ویں منٹ میں آذری نے بہتری کرتے ہوئے میک کارٹن نکسن کے پاس کو باکس کے بیچ سے بائیں پاؤں کے شاٹ سے گول میں بدل دیا۔ ونگر میک کارٹن نکسن نے 86ویں منٹ میں تیسرا گول کیا۔اس جیت کے ساتھ ہی نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی 21 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے ۔