جموں// رواں سال جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسز کی مختلف کاروائیوں میں 75 ملی ٹینٹ ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر غیر ملکی شامل تھے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، انسدادِ ملی ٹینسی کی کاروائیوں میں سیکورٹی فورسز نے 75 ملی ٹینٹوں کو مار گرایا، جن میں سے 45 کا تعلق پاکستان سے تھا۔
ذرائع نے کہا، “پاکستان کی حمایت یافتہ عسکری تنظیموں میں مقامی افراد کی بھرتی تقریباً ختم ہو چکی ہے، اور اس سال 75 ملی ٹینٹوں کو ہلاک کیا گیا، جن میں 45 پاکستانی شامل ہیں”۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلسل بھارت کی سرزمین خاص طور پر جموں و کشمیر میں ملی ٹینٹوں کو داخل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن سیکورٹی فورسز نے ان کے تمام ناپاک عزائم ناکام بنا دیے ہیں۔
انہوں نے کہا، “جنوری سے دسمبر تک، سیکورٹی فورسز نے مختلف مقابلوں اور آپریشنز میں 75 عسکریت پسندوں کو مار گرایا اور سرحد پار سے دراندازی کی کئی کوششوں کو ناکام بنایا”۔
اعداد و شمار کے مطابق، کل ہلاک شدہ ملی ٹے میں سے 17 دراندازی کی کوشش کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کے قریب مارے گئے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، 14 پاکستانی عسکریت پسندوں کو سب سے زیادہ بارہمولہ میں نو مختلف مقابلوں میں ہلاک کیا گیا۔
رواں سال جموں و کشمیر میں 75 ملی ٹینٹ جاں بحق
