سرینگر// وزیر اعلیٰ کے مشیر، ناصر اسلم وانی نے منگل کو کہا کہ آئندہ 5 دسمبر کو تعطیل کے طور پر منایا جائے گا اور اس فیصلے کا اعلان 5 دسمبر سے قبل کیا جائے گا۔
وانی نے کہا کہ اس فیصلے پر غور کیا جا رہا ہے اور جلد ہی اس کی حتمی منظوری دی جائے گی۔
وانی نے رواں سال برفباری کے دوران انتظامی ردعمل کو بہتر قرار دیا۔ انہوں نے کہا، “اس مرتبہ وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے برفباری کے بعد لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹس حاصل کرنے کو یقینی بنایا”۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے برفباری کے دوران کشمیر وادی میں رہ کر امدادی اور بحالی کے اقدامات کی براہ راست نگرانی کی۔
وانی نے انتظامیہ کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا، “یہ پہلا موقع تھا کہ بجلی فوری طور پر بحال کی گئی تھی”۔
آئندہ 5 دسمبر کو تعطیل کے طور پر منایا جائے گا: ناصر اسلم وانی
