اشتیاق ملک
ڈوڈہ// ضلع ڈوڈہ کی تحصیل مرمت کے بہوتہ گاؤں میں آتشزدگی کی پراسرار واردات میں 3 منزلہ رہائشی مکان خاکستر ہوا ہے جس میں بھاری مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق منگل کی اعلی الصبح فاطمہ بیگم زوجہ مرحوم محمد یوسف ساکنہ اپر بہوتہ مرمت کے تین منزلہ رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی اور کچھ ہی لمحوں میں پورے مکان میں پھیل گئی۔
اس دوران مقامی لوگ و پولیس اور دیگر رضاکار تنظیموں کے کارکن جائے وقوعہ پر پہنچے اور بچاؤ کاروائی شروع کی تاہم ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق تین منزلہ رہائشی مکان مکمل طور پر خاکستر ہوا ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔