سرینگر// امیتاوا چٹرجی نے پیر کے روز جموں و کشمیر بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر عہدہ سنبھال لیا۔
چٹرجی نے بلدیو پرکاش کی جگہ لی، جن کی تین سالہ مدت مکمل ہو گئی۔
چٹرجی نے کہا کہ ان کی توجہ بینک کی ترقی کو مزید بڑھانے اور ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر مرکوز ہوگی۔
انہوں نے جموں و کشمیر اور لداخ کے صارفین کے لیے خدمات میں بہتری لانے اور این پی اے کی شرح مزید کم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
امیتاوا چٹرجی نے جموں و کشمیر بینک کے ایم ڈی اور سی ای او کا عہدہ سنبھال لیا
