کولگام// جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کھڈونی علاقے میں پیر کی صبح ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ یہ لاش ٹوکٹچلو علاقے کے قریب ملی۔ ان کا کہنا تھا کہ مقامی لوگوں نے لاش کو دیکھا اور فوراً پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس افسر نے مزید کہا کہ لاش کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔
ادھر، پولیس نے اِس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
کولگام میں نامعلوم شخص کی لاش برآمد
