Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

ضروری خدمات کی بحالی کا جائزہ | وزیر اعلیٰ کی صدارت میں ممبران اسمبلی اور ڈپٹی کمشنروںکی میٹنگ

Towseef
Last updated: December 29, 2024 11:22 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//حالیہ شدید برف باری کے بعد، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اتوار کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ممبران قانون ساز اسمبلی (ایم ایل ایز) اور کشمیر ڈویژن کے ڈپٹی کمشنروں (ڈی سیز) کے ساتھ ایک جامع میٹنگ کی صدارت کی۔بحالی کی جاری کوششوں کا جائزہ لینے اور برف صاف کرنے، بجلی اور پانی کی فراہمی، صحت کی سہولیات اور دیگر اہم خدمات سمیت ضروری خدمات کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے میٹنگ رابطہ پبلک آئوٹ ریچ آفس میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ کے دوران، پارٹی لائنوں کے برعکس ممبران اسمبلی نے حکومت کے بھر وقت اقدامات اوربرف باری کے فوری ردعمل میں وزیر اعلیٰ کی قیادت والی انتظامیہ کی کوششوں کی تعریف کی۔میٹنگ میں وزیراعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، وزیر جاوید احمد ڈار سمیت دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے۔شروع میں، چیف منسٹر نے اپنے متعلقہ حلقوں میں بحالی کے اقدامات کے بارے میں پارٹی لائنوں کے برعکس ایم ایل ایز سے رائے طلب کی۔برف صاف کرنے کے کاموں، بجلی اور پانی کی سپلائی کی بحالی اور دیگر ضروری خدمات اور سامان کی فراہمی پر بات چیت ہوئی۔وزیر اعلیٰ نے وادی کشمیر اور جموں ڈویژن کے برف سے متاثرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ بھی ون آن ون بات چیت کی۔ڈی سیز نے موجودہ صورتحال کے بارے میں اپ ڈیٹس فراہم کیں اور خاص طور پر مشکل موسمی حالات میںمعمول کی بحالی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیل بتائی۔میٹنگ کے دوران، عمر عبداللہ نے افسران پر زور دیا کہ وہ عوامی شکایات کے تئیں حساس اور جوابدہ رہیں، انہیں سروس ڈیلیوری میں خامیوں کی نشاندہی کرنے اور فوری اصلاحی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے عام لوگوں کو درپیش مشکلات کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ملازمین کی لگن کی تعریف کی جو موسمی حالات میں انتھک محنت کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے اگلے ہفتے کے لیے برف باری کی پیش گوئی کی روشنی میں تیاریوں کو بڑھانے پر زور دیا۔انہوں نے عہدیداروں کو حالیہ موسمی واقعات سے سیکھے گئے اسباق کی بنیاد پر ایکشن پلان بہتر بنانے کی ہدایت کی۔وزیر اعلی نے مکینوں کی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے لنک سڑکوں، اندرونی گلیوں اور بائی لین پر برف صاف کرنے کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے جل شکتی محکمہ (پی ایچ ای)کو پانی کی فراہمی کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے اور متاثرہ علاقوں میں پانی کے ٹینکروں کی تعیناتی کو بڑھانے کی ہدایت دی۔وزیر اعلی نے سرینگر میونسپل کارپوریشن اور متعلقہ محکموں کو نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے روکنے کے اقدامات پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت دی۔قومی شاہراہ پر ٹریفک کی ہموار نقل و حرکت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا ، ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان بہتر تال میل پر زور دیا۔وزیر اعلی نے عوام کو کسی قسم کی تکلیف سے بچنے کے لیے مختلف محکموں کے درمیان مسلسل نگرانی اور ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
عدالت عظمیٰ نے حراستی تشدد کے شکار جموں و کشمیر پولیس اہلکار کو 50 لاکھ روپے معاوضہ دینے اور سی بی آئی تحقیقات کا حکم دیا
تازہ ترین
کشتواڑ کے جنگلات میں دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری
تازہ ترین
اپوزیشن کو ایوان میں بولنے کی اجازت نہیں: راہل-پرینکا گاندھی
تازہ ترین
جموں کشمیر ہائی کورٹ کا اہم اقدام، عدالت کے احاطے میں وکلاء کے علاوہ وکیلوں جیسا لباس پہننے پر پابندی عائد کر دی
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

آپریشن سندور کے دوران دنیا نے ہندوستان کی فوجی طاقت دیکھی: مودی

July 21, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

مانسون کی پیش رفت اچھی ہے، معیشت کو فائدہ ہوگا: مودی

July 21, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

پہلگام حملے، آپریشن سندور پر راجیہ سبھا میں بحث کے لیے کانگریس کا نوٹس

July 21, 2025
صفحہ اول

ریاستی درجہ ہمارا حق، مختلف آپشنز زیر غور ، ہائبرڈ سسٹم نا منظور | دفعہ 370پر بھاجپا بیانیہ پِٹ گیا | ملی ٹینسی پاکستان کے ارادوں کا نتیجہ،آرٹیکل 370ہٹانے سے کوئی تعلق نہیں جموں و کشمیر کی راجیہ سبھا اور اسمبلی سیٹوں کو پُر کرنے میں 'تاخیر کیوں؟ : وزیر اعلیٰ

July 21, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?