یو این آئی
غزہ//وسطی غزہ کی پٹی میں واقع مغازی پناہ گزین کیمپ میں سنیچر کو ایک مکان پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 9 فلسطینی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔یہ اطلاع فلسطینی ذرائع نے دی ہے۔مقامی ذرائع اور عینی شاہدین نے اطلاع دی ہے کہ ایک اسرائیلی طیارے نے مغازی کیمپ کے مضافات میں ایک مکان پر کم از کم ایک میزائل سے بمباری کی۔غزہ کے وسطی شہر دیر البلح میں الاقصی اسپتال کے ترجمان حسام نے بتایا کہ فضائی حملے کے بعد بچوں اور خواتین سمیت نو افراد ہلاک اور متعدد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔اسرائیلی فوج نے ان حملوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔