بانڈی پورہ// دو دن کی معطلی کے بعد بانڈی پورہ-گرز روڈ پر ٹریفک اتوار کی دوپہر کو ایک طرفہ کے لیے بحال کر دی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شدید برفباری کے باعث جمعہ سے معطل رہنے والی بانڈی پورہ-گرز روڈ اتوار کو برف ہٹانے کے بعد دوبارہ کھول دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ شدید برفباری کی وجہ سے اس اہم سڑک پر ٹریفک معطل تھا، جسے اب ایک طرفہ ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔
بانڈی پورہ-گرز روڈ یکطرفہ ٹریفک کے لیے بحال
