محمد تسکین
بانہال// دو دن تک بند رہنے کے بعد 270 کلومیٹر طویل سرینگر-جموں قومی شاہراہ کو اتوار کے روز ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ مسافر گاڑیوں کو شاہراہ پر دونوں جانب سے چلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
حکام نے مسافروں کو لین ڈسپلن برقرار رکھنے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ اوور ٹیکنگ سے ٹریفک جام ہونے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے ڈرائیوروں کو بانہال اور قاضی گنڈ کے درمیان پھسلن کی وجہ سے احتیاط برتنے کی بھی ہدایت دی۔
مزید، حکام نے بتایا کہ مغل روڈ، سنتھن ٹاپ، سونمرگ-کرگل روڈ، اور بھدرواہ-چمبہ روڈ برف کی وجہ سے بدستور بند ہیں۔