کشتواڑ// ضلع کشتواڑ میں جمعرات کی شام 3.4 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق، زلزلے کا مرکز 33.81 ڈگری شمالی عرض البلد اور 75.52 ڈگری مشرقی طول البلد پر تھا اور زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر گہرائی میں واقع تھا۔
زلزلہ شام 7 بج کر 34 منٹ پر محسوس کیا گیا تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ یہ زلزلہ اس وقت آیا جب گزشتہ شب زلزلے کے جھٹکوں نے وادی کشمیر کو ہلا دیا تھا، جس کا مرکز بارہمولہ میں تھا۔
زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
