سرینگر// جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ (جے کے ایس ایس بی) نے خراب موسمی حالات کے پیش نظر OMR بیسڈ امتحانات کو ملتوی کر کے 31 دسمبر 2024 کو منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ امتحانات پہلے 29 دسمبر 2024 کو طے تھے۔
کنٹرولر امتحانات، جے کے ایس ایس بی کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جونیئر سٹینوگرافرز/جونیئر سکیل سٹینوگرافرز (شفٹ I) اور سٹینو ٹائپسٹس (شفٹ II) کے لیے OMR بیسڈ امتحانات اب 31 دسمبر 2024 کو ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانات کے اوقات، امتحانی مراکز اور شفٹس وہی رہیں گے جو پہلے سے طے تھے۔ مزید، 29 دسمبر 2024 کے امتحانات کے لیے جاری کردہ ایڈمٹ کارڈز 31 دسمبر 2024 کے امتحانات کے لیے بھی قابل قبول ہوں گے۔
امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ امتحانات کے نئے شیڈول کے مطابق تیاری کریں اور امتحانی ہدایات پر عمل کریں۔
جے کے ایس ایس بی کے امتحانات 31 دسمبر تک ملتوی
