سرینگر// وادی کشمیر میں شدید برفباری کے باعث گزشتہ رات سے بجلی کی فراہمی میں خلل پڑا ہے جس کی وجہ سے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔
جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، جو محکمہ توانائی کے وزیر بھی ہیں، نے اس صورتحال پر نظر رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
عمر عبداللہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، “کشمیر میں 33 کے وی سطح پر 41 فیڈرز اور 11 کے وی سطح پر 739 فیڈرز بند ہیں۔ 132 کے وی اور 220 کے وی سطح پر کسی فیڈرز میں خلل نہیں آیا۔ بحالی کا کام جاری ہے اور شام تک 90 فیصد سے زائد فیڈرز کو فعال کر لیا جائے گا۔ میں پی ڈی ڈی ٹیم سے مسلسل رابطے میں ہوں اور صورتحال پر نظر رکھ رہا ہوں”۔
کشمیر میں برفباری کے بعد بجلی بحران، بحالی شام تک متوقع: عمر عبداللہ
