سرینگر// جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں جمعہ کی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.0 ریکارڈ کی گئی۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں زلزلے کی تفصیلات فراہم کیں۔
این سی ایس کے مطابق، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 9:06 بجے محسوس کیا گیا، جس کا مرکز 34.26 شمالی طول بلد اور 74.44 مشرقی عرض بلد پر زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم جھٹکے محسوس کئے جانے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیلایا گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔
جموں و کشمیر میں 4.0 شدت کا زلزلہ، کوئی نقصان نہیں
