Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

منموہن کی سیاسی خدمات ناقابل فراموش | مرمو،مودی،دھنکڑ،برلا،راہل،کھرگے اور مرکزی کابینہ کا خراج عقیدت

Towseef
Last updated: December 27, 2024 10:33 pm
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

یو این آئی

نئی دہلی//صدرجمہوریہ دروپدی مرمو، وزیراعظم نریندر مودی ،راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکڑ، لوک سبھا میںاپوزیشن لیڈر راہل گاندھی ،سپیکر لوک سبھا اوم برلا، کانگریس صدر ملک ارجن کھرگے اورمرکزی کابینہ نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اں کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔کابینہ نے ان کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت منعقدہ مرکزی کابینہ کی میٹنگ نے بھی ڈاکٹر سنگھ کی یاد میں ایک تعزیتی قرارداد منظور کی اور فیصلہ کیا کہ ان کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔ کابینہ نے دو منٹ کی خاموشی کے ساتھ ڈاکٹر سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا۔قابل ذکر ہے کہ آنجہانی رہنما کے اعزاز میں یکم جنوری 2025 تک سات روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سوگ کے دوران ہندوستان بھر میں قومی پرچم نصف سر نگو رہے گا۔ بیرون ملک تمام ہندوستانی مشنوں /ہائی کمیشنوں میں قومی پرچم بھی یکم جنوری 2025 تک سات دنوں تک نصف سر نگو رہے گا۔کابینہ کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹر سنگھ کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔ کابینہ کی میٹنگ آنجہانی رہنما کی آخری رسومات کے دن مرکزی حکومت کے تمام دفاتر اور سی پی ایس یو میں آدھے دن کی سرکاری تعطیل کا اعلان کیا گیا ۔سابق وزیر اعظم کے اعزاز میں میٹنگ میں منظور کی گئی تعزیتی قرارداد میں کہا گیا “کابینہ ہندوستان کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) نئی دہلی میں 26 دسمبر 2024 کو المناک انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتی ہے۔26 ستمبر 1932 کو غیر منقسم ہندوستان کے صوبہ پنجاب کے مغربی پنجاب کے گاں گاہ میں پیدا ہونے والے ڈاکٹر سنگھ کی تعلیمی زندگی شاندار تھی۔ انہوں نے 1954 میں پنجاب یونیورسٹی سے معاشیات میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی اور 1957 میں کیمبرج یونیورسٹی سے معاشیات میں فرسٹ کلاس آنرز کے ساتھ ٹرپوز حاصل کی۔ انہیں 1962 میں آکسفورڈ یونیورسٹی نے ڈی فل کی ڈگری سے نوازا۔کابینہ کی قرارداد میں کہا گیا “ڈاکٹر سنگھ نے پنجاب یونیورسٹی، چنڈی گڑھ میں سینئر لیکچرر کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اسی یونیورسٹی میں اکنامکس کے پروفیسر بن گئے۔ وہ 1969 میں دہلی اسکول آف اکنامکس، دہلی یونیورسٹی میں بین الاقوامی تجارت کے پروفیسر بن گئے۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ 1971 میں اس وقت کی وزارت خارجہ میں اقتصادی مشیر بنے۔ وہ وزارت خزانہ (1972-76) کے چیف اکنامک ایڈوائزر، سیکریٹری، محکمہ اقتصادی امور (نومبر 1976 سے اپریل 1980)، ممبر سیکریٹری، پلاننگ کمیشن (اپریل 1980 سے ستمبر 1982 )، (ستمبر 1982 تا جنوری 1985) ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر کے عہدے پر فائز رہے۔ڈاکٹر سنگھ کو اپنے کیرئیر میں جتنے ایوارڈز اور اعزازات ملے ہیں ان میں ہندوستان کا دوسرا سب سے بڑا شہری اعزاز پدم وبھوشن (1987)، انڈین سائنس کانگریس کا جواہر لعل نہرو برتھ سنٹینری ایوارڈ (1995)، وزیر خزانہ کے لیے یورو منی سال (1993) کا انعام، کیمبرج یونیورسٹی کا ایڈم اسمتھ پرائز (1956) ملا ۔ڈاکٹر سنگھ 1991 سے 1996 تک ہندوستان کے وزیر خزانہ رہے۔ معاشی اصلاحات کی جامع پالیسی لانے میں ان کا کردار سب کو معلوم ہے۔ ڈاکٹر سنگھ 22 مئی 2004 کو ہندوستان کے وزیر اعظم بنے اور مئی 2009 تک وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہے۔

آخری رسومات آج | کانگریس ہیڈکوارٹر سے آخری سفر شروع ہوگا

یو این آئی

نئی دہلی//سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی آخری رسومات کل یہاں ادا کی جائیں گی اور اس سے قبل ان کا جسد خاکی صبح آخری دیدار کے لیے کانگریس ہیڈکوارٹر میں رکھا جائے گا۔ڈاکٹر سنگھ کا جسد خاکی صبح 9.30 بجے آخری سفر کے لیے روانہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ان کی آخری رسومات راج گھاٹ کے قریب ادا کی جائیں گی۔کانگریس کے جنرل سکریٹری کے۔ سی وینوگوپال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کل، 28 دسمبر، صبح 8 بجے، ان کا جسد خاکی اے آئی سی سی ہیڈکوارٹر لے جایا جائے گا اور عوام اور کانگریس کارکنوں کو کل صبح 8.30 سے 9.30 بجے کے درمیان انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع ملے گا۔کانگریس کے جنرل سکریٹری نے کہاڈاکٹر۔ سنگھ کا آخری سفر کل صبح 9.30 بجے اے آئی سی سی ہیڈکوارٹر سے شمشان گھاٹ کے لئے شروع ہوگا۔ڈاکٹر سنگھ کا کل رات ایمس میں انتقال ہو گیا۔ آنجہانی رہنما کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔ ان کے اعزاز میں یکم جنوری 2025 تک سات روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سوگ کے دوران ہندوستان بھر میں قومی پرچم نصف سر نگو رہے گا۔ بیرون ملک تمام ہندوستانی مشنوں/ہائی کمیشنوں میں قومی پرچم بھی 01 جنوری 2025 تک سات دنوں تک نصف سر نگو رہے گا۔ڈاکٹر سنگھ کی آخری رسومات کے دن مرکزی حکومت کے تمام دفاتر اور مرکزی حکومت کے عوامی اداروں میں آدھے دن کی سرکاری تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔مرکزی کابینہ نے آج یہاں دو منٹ کی خاموشی اختیار کر کے سابق وزیر اعظم کو جذباتی خراج عقیدت پیش کیا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
دچھن کشتواڑمیں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین جھڑپ شروع
تازہ ترین
کل جماعتی میٹنگ: حزب اختلاف نے وزیر اعظم مودی سے پہلگام، ٹرمپ، بہار کے مسئلہ پر پارلیمنٹ میں بولنے کا کیا مطالبہ
برصغیر
ریاستی درجہ ہمارا حق ، جموں کشمیر میں یوٹی نظام ناقابل قبول:عمر عبداللہ
برصغیر
اننت ناگ پولیس نے چہرہ شناسی ٹیکنالوجی کے ذریعے مشتبہ شخص کی گرفتاری عمل میں لائی
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے سے قبل آل پارٹیز اجلاس طلب

July 20, 2025
برصغیر

امیت شرما کا میزورم کے آخری ضلع کادورہ

July 19, 2025
برصغیر

پنجاب ان ایڈیڈ کالجز ایسوسی ایشن وفد بہارکے گورنرسے ملاقی

July 19, 2025
برصغیر

احمد آباد طیارہ حادثہ | میڈیاقیاس آرائیاں درست نہیں:امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ

July 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?