جموں// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ منموہن سنگھ نے بھارت کی ترقی میں انتہائی اہم کردار ادا کیا۔
ڈاکٹر منموہن سنگھ جمعرات کی شب 92 برس کی عمر میں دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں انتقال کر گئے۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے بیان میں کہا، “میں دل کی گہرائیوں سے تعزیت پیش کرتا ہوں۔ بھگوان ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی طاقت اور ہمت عطا کرے۔ اوم شانتی”۔
انہوں نے مزید کہا، “وزیر اعظم کے طور پر منموہن سنگھ نے قوم کی تعمیر کے لیے جرات مندانہ اقدامات کیے۔ ان کے انتقال سے ملک نے ایک بلند قامت سیاستدان اور ممتاز شخصیت کو کھو دیا ہے”۔
ایل جی سنہا کا سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے انتقال پر اظہار افسوس
