محمد تسکین
بانہال// سنٹرل ریزرو پولیس فورس کی 166 بٹالین کی طرف سے سوک ایکشن پروگرام کے تحت دیوی داس ٹھاکر میموریل کمیونٹی ہال، بٹرو ، بانہال میں پیر لوگوں کیلئے ایک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سی آر پی ایف کو سول انتظامیہ کا بھی تعاون تھا۔ کمانڈنٹ 166 بٹالین سی آر پی ایف اشوک کمار اور بی ایم او اُکڑال ڈاکٹر عبد الرحمان نے ایک میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سی آر پی ایف کے ڈاکٹر لکھنوتراہ ، میڈیکل افسر برنمول سنگھ ، ڈاکٹر روہت ، ڈاکٹر مہر النسا اور ڈاکٹر عمر فاروق بھی موجود تھے۔ اس کے علاؤہ سی آر پی ایف کے افسران بھی موقع پر موجود تھے جن میں اسسٹنٹ کمانڈنٹ الگر سامی ، اسسٹنٹ کمانڈنٹ اور 12 آر آر کے اہلکار اور آفسر موجود تھے۔اس میڈیکل کیمپ میں اُکڑال ، بٹرو ، دھنمستہ اور ہی وگن کے دور افتادہ علاقوں سے آئے دو سو سے زائد مریضوں کو سی آر پی ایف اور سول ڈاکٹروں نے جانچ کی اور ان میں مفت ادویات تقسیم کیں گئیں۔ کئی مریضوں کو مزید تشخیص کیلئے ہسپتالوں کا رخ کرنے کا مشورہ دیا گیا ۔