نئی دہلی// سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ 92 برس کی عمر میں جمعرات کو دہلی میں انتقال کر گئے۔
آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (AIIMS) دہلی کے میڈیکل بلیٹن میں سنگھ کے انتقال کا اعلان کیا گیا۔ “ہم گہرے دکھ کے ساتھ سابق وزیر اعظم بھارت ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال کی اطلاع دیتے ہیں۔ ان کی عمر 92 سال تھی اور وہ عمر سے متعلق طبی مسائل کا علاج کرا رہے تھے۔ 26 دسمبر 2024 کو اپنے گھر پر اچانک بے ہوش ہوگئے۔ گھر پر ہی فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ انہیں شام 8 بج کر 6 منٹ پر ایمس دہلی کی میڈیکل ایمرجنسی میں لایا گیا۔ تمام کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہ جا سکا اور رات 9 بج کر 51 منٹ پر انہوں نے اپنی سانسیں لیں”۔
کانگریس رہنما پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ واڈرا نے انسٹاگرام پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، “مجھے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کے انتقال کی خبر سن کر گہرا دکھ ہوا ہے”۔
انہوں نے مزید کہا، “ان کے خاندان اور عزیز و اقارب سے میری گہری تعزیت۔ قوم کے لیے ان کی خدمات پر ہمیشہ انہیں یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے ملک میں جو اقتصادی انقلاب اور ترقیاتی تبدیلیاں لائیں، وہ ناقابل فراموش ہیں”۔
رپورٹس کے مطابق، منموہن سنگھ کو جمعرات کی شام طبیعت بگڑنے پر دہلی کے ایمز ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں وہ انتقال کر گئے۔
سابق وزیراعظم منموہن سنگھ 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
