مینڈھر// ضلع پوچھ کے مینڈھر کے علاقے میں ایک 30 سالہ نوجوان کی لاش پراسرار حالت میں برآمد ہوئی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ جاوید احمد ساکن گوہلد کی لاش پراسرار حالات میں پل کے نیچے پائی گئی۔ لوگوں نے لاش کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
ابتدائی معلومات اس کی موت کے بارے میں فی الحال کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔
پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مینڈھر میں نوجوان کی لاش مشکوک حالت میں برآمد
