ماسکو// بدھ کے روز قزاقستان کے شہر آکتاؤ کے قریب ایک مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس میں 72 افراد سوار تھے۔ روسی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ اطلاع قزاقستان کی وزارت ہنگامی حالات نے فراہم کی۔
یہ طیارہ آذربائیجان ایئرلائنز کا تھا اور باکو سے روس کے علاقے چیچنیا کے شہر گروزنی کی جانب رواں دواں تھا۔ تاہم، گروزنی میں دھند کے باعث اسے راستہ تبدیل کرنا پڑا۔
رپورٹس کے مطابق، حادثے سے پہلے طیارے نے ایئرپورٹ پر اترنے کی کوشش میں کئی چکر لگائے۔ قازقستان کے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں، اور مزید تفصیلات جلد فراہم کی جائیں گی۔