عظمیٰ نیوز سروس
جموں// جموںو کشمیر اور لداخ چیپٹرکے FICCI لیڈیز آرگنائزیشن (FLO-JKL) جوکہ ملک میں کاروباری خواتین کی سب سے بڑی باڈی ہے ،نے WeFLO.in کاآغاز کیا، جو کہ خطے کی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا۔یہ جموںو کشمیر اور لداخ کی خواتین کے لیے مخصوص جاب پورٹل ہے۔ ماڈل انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ذریعہ تقویت یافتہ، اس اہم اقدام کا آغازایک تقریب میں کیا گیا جس میں معززین اور اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر تعلیم، صحت ، طبی تعلیم اور سماجی بہبودکی وزیر سکینہ ایتومہمان نے اس کا افتتاح کیا۔FICCI FLO کی قومی صدر جویشری داس ورما، ریشما پٹیل، ڈیجیٹل لٹریسی انیشی ایٹو، FICCI FLO کی قومی سربراہ اور MIET کے ڈائریکٹر پروفیسر انکور گپتا نے مہماناں خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ روچیکا گپتا نے باصلاحیت خواتین اور بامعنی روزگار کے مواقع کے درمیان فرق کو ختم کرنے میں پورٹل کی تبدیلی کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔ سکینہ ایتو نے FICCI FLO JKL اور MIET کو ان کے اہم اقدام کے لیے مبارکباد دی اور یقین دلایا کہ J&K میں خواتین کو پورٹل کے ذریعے روزگار اور کیریئر کے مواقع کے لیے مناسب راستے ملیں گے۔ انہوں نے محسوس کیا کہ جموں و کشمیر خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ہاتھ ملانے کی ضرورت ہے۔