Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

! بجلی بحران اوربے تُکے عذرات

Towseef
Last updated: December 24, 2024 9:11 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

جموںوکشمیر میں بجلی کا بحران سنگین سے سنگین تر ہوتا جارہا ہے اور اب تو 10سے12گھنٹے کی یومیہ کٹوتی معمول بن چکی ہے جبکہ اب محکمہ بجلی کی جانب سے اس بات کے واضح اشارے دئے جارہے ہیں کہ مستقبل قریب میں بجلی بحران ختم ہو نے کا کوئی امکان نہیں ہے بلکہ اگر واقف کار حلقوں کا اعتبار کیاجائے تو آنے والے دنوں یہ بحران مزید سنگین ہوجائے گا اورکٹوتی کا دورانیہ مزید بڑھ سکتا ہے ۔

بادی النظر میں انتہائی ظالمانہ کٹوتی شیڈول کیلئے حسب دستور محکمہ رسد اور طلب میں واضح خلیج کو وجہ قرار دے رہا ہے اور محکمہ کا کہنا ہے کہ انہیں کشمیر میں 2200میگاواٹ سے زائدبجلی درکار ہے جبکہ دستیاب بجلی صرف 1200سے1500میگاواٹ ہی ہے اور ڈیمانڈ اور سپلائی میں موجود اس خلیج کو پاٹنے کیلئے کٹوتی ناگزیر بن چکی ہے۔

دبے الفاظ میں محکمہ کا کہنا ہے کہ چونکہ ابھی چلہ کلان کی شروعات ہورہی ہے اور آنے والے دنوں میںسردی کی شدت بڑھتی چلی جائے گی اور اس کے نتیجہ میں بجلی کی طلب بھی بڑھتی ہی چلی جائے گی اور یوںیہ بحران بھی بڑھتا ہی چلے گا اور عملی طور ایک طویل عرصہ کیلئے اندھیروں کا راج قائم رہے گا۔اس میں کوئی شک نہیں کہ سرما میں کشمیر میں بجلی کی طلب بڑھ جاتی ہے لیکن کیا محکمہ سے پوچھا جاسکتا ہے کہ ایسا پہلی دفعہ ہورہا ہے؟۔سردیاں ہر سال آتی ہیں اور ہر سال سردیوں میںبجلی کی طلب بڑھ جاتی ہے اور اسی لحاظ سے ملکی سطح پر بجلی کی طلب پورا کرنے کیلئے انتظامات بھی کئے جاتے ہیں۔آخر اس سال ایسا کیا ہوا کہ اب موسم سرما آنے سے قبل ہی محکمہ بجلی نے ہاتھ کھڑے کردئے ہیں جبکہ ابھی اصل سرما یعنی چلہ کلان آنانا باقی ہے ۔

اب یہ بھی ایک عذر پیش کیاجارہا ہے کہ تھرمل بجلی پروجیکٹوںکو چلانے کیلئے کوئلہ دستیاب نہیں ہے اور قومی سطح پر کوئلہ کی قلت پیدا ہوگئی ہے جس کے نتیجہ میں بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی ہے ۔ اس کی سزا لوگوں کو دی جارہی ہے حالانکہ لوگ بیچارے بجلی کیلئے باضابطہ فیس ادا کررہے ہیںا ور انہیں مناسب اور معیاری بجلی فراہم کرنا ان کا حق بنتا ہے۔

یہ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ عالمی اور مقامی سطح پر طرز زندگی کی تبدیلی کے سبب بجلی کی ضرورت بدستور بڑھتی ہی چلی جارہی ہے اور یہ بڑھتی ہی رہے گی۔ایسے میں سرکاروں پر بھی لازم آتا ہے کہ وہ مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ مقدار میں بجلی دستیاب رکھے ۔ایک زمانہ تھا جب پن بجلی پروجیکٹ ہی بجلی کا واحد ذریعہ تھے ۔پھر تھرمل بجلی پیدا ہونے لگی ۔اُس کے بعد وِنڈ انرجی کا بھی تصور آیا اور سولر انرجی پر زیادہ زور دیاجانا لگا۔گوکہ ہماری سرکار بھی توانائی کے ایسے متبادل ذرائع کے فروغ کیلئے کام کررہی ہے لیکن وقت کا تقاضا ہے کہ اس سمت میں کوششیں تیز کی جائیں کیونکہ توانائی کے روایتی ذرائع محدود ہوتے چلے جارہے ہیں اور ان پر انحصار اب نہیں کیاجاسکتا ہے ۔اس صورتحال میں شمسی توانائی سے بڑے پیمانے پر بجلی پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور ساتھ ہی وِنڈ انرجی یا تیز ہوائوں کو بھی توانائی میں تبدیل کرنا ناگزیر بن چکا ہے کیونکہ یہ توانائی کے وہ ذرائع ہیں جو انسان کے کنٹرول میں نہیں ہیں اور ان پر عالمی تغیرات کا زیادہ اثر بھی نہیں پڑسکتا ہے ۔

امید کی جاسکتی ہے کہ موجودہ بجلی بحران سے سبق لیکرطویل مدتی منصوبہ بندی کے تحت ارباب اقتدار ہنگامی بنیادوںپر توانائی کے متبادل ذرائع کے وسیع استعمال پر کام شروع کریںگے اور قلیل مدتی پالیسی کے تحت فی الوقت صارفین کو راحت پہنچانے کے اقدامات کئے جائیں گے جس کیلئے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ناگزیر ہے اور اگر واقعی کوئلہ کی ہی کمی ہے تو ہنگامی بنیادوں پر کوئلہ کی دستیابی یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ لوگوں کو حالات کے رحم و کرم پر نہ چھوڑا جائے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?