دبئی// مہینوں کی اُمیدوں اور قیاس آرائیوں کے بعد، بالآخر تعطل ختم ہو گیا، اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچز کا شیڈول جاری کر دیا۔
آٹھ ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 15 ایک روزہ میچز پر مشتمل ہوگا اور پاکستان اور دبئی میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا میچ 23 فروری کو دبئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پاکستان کے راولپنڈی، لاہور اور کراچی تین مقام ہوں گے جہاں ٹورنامنٹ کے میچز کھیلے جائیں گے۔ ہر پاکستانی مقام پر تین گروپ میچز ہوں گے، جبکہ لاہور میں دوسرا سیمی فائنل کھیلا جائے گا۔
لاہور میں 9 مارچ کو فائنل ہوگا، سوائے اس صورت کے جب بھارت کوالیفائی کرے گا، تو فائنل دبئی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں سیمی فائنلز اور فائنل کے لیے ریزرو ڈے بھی ہوں گے۔
بھارت کے تین گروپ میچز اور پہلا سیمی فائنل دبئی میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان 19 فروری کو کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف گروپ اے کے افتتاحی میچ میں میدان میں اترے گا۔ دبئی کا مرحلہ اگلے دن شروع ہو گا جب بھارت بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا۔
گروپ بی کا آغاز 21 فروری کو کراچی میں افغانستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ سے ہوگا۔
اس کے بعد 22 فروری کو لاہور میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان بڑا مقابلہ ہوگا، جبکہ 23 فروری کو دبئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان متوقع میچ کھیلا جائے گا۔
چیمپئنز ٹرافی کے آٹھ ٹیموں میں وہ ممالک شامل ہیں جو 2023 کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ آٹھ پوزیشنوں پر رہے ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی کے گروپس:
گروپ اے – پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش
گروپ بی- جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، افغانستان، انگلینڈ
چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول:
19 فروری: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، کراچی، پاکستان
20 فروری: بنگلہ دیش بمقابلہ بھارت، دبئی
21 فروری: افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، کراچی، پاکستان
22 فروری: آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ، لاہور، پاکستان
23 فروری: پاکستان بمقابلہ بھارت، دبئی
24 فروری: بنگلہ دیش بمقابلہ نیوزی لینڈ، راولپنڈی، پاکستان
25 فروری: آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ، راولپنڈی، پاکستان
26 فروری: افغانستان بمقابلہ انگلینڈ، لاہور، پاکستان
27 فروری: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، راولپنڈی، پاکستان
28 فروری: افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا، لاہور، پاکستان
یکم مارچ: جنوبی افریقہ بمقابلہ انگلینڈ، کراچی، پاکستان
2 مارچ: نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت، دبئی
4 مارچ: سیمی فائنل 1، دبئی
5 مارچ: سیمی فائنل 2، لاہور، پاکستان
9 مارچ: فائنل، لاہور (اگر بھارت کوالیفائی نہ کرے تو دبئی میں کھیلا جائے گا)
10 مارچ: ریزرو ڈے۔