عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی// دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مقدمے میں جموں و کشمیر کے رکن پارلیمنٹ رشید انجینئر کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست پر فیصلہ دینے سے انکار کر دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج چندر جیت سنگھ نے ملزم کی جانب سے ضمانت کی درخواست پر فیصلہ دینے کی درخواست مسترد کر دی۔
جج نے کہا کہ اس مرحلے پر وہ صرف ضمنی درخواست پر فیصلہ دے سکتے ہیں، نہ کہ باقاعدہ ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنا سکتے ہیں۔