سرینگر// ڈورو سے رکن اسمبلی اور سینئر کانگریس رہنما غلام احمد میر نے منگل کے روز نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی کے احتجاج کو “کیمرہ شو” قرار دیا۔
پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میر نے کہا کہ روح اللہ مہدی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے صرف پانچ منٹ کی دوری پر تھے اور انہیں کیمرے کی توجہ حاصل کرنے کے بجائے مطالبات وزیر اعلیٰ کے سامنے براہ راست رکھنے چاہیے تھے۔
میر نے کہا، “یہ ایک فیشن بن گیا ہے کہ کیمرہ کی توجہ حاصل کی جائے، ورنہ نیشنل کانفرنس کے ذمہ دار ایم پی کو سنجیدگی سے برتاؤ کرنا چاہیے تھا”۔
انہوں نے یہ بات ریزرویشن پالیسی پر وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر روح اللہ کے احتجاج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔
روح اللہ مہدی کا احتجاج محض کیمرہ شو تھا: غلام احمد میر
