سرینگر// سرینگر میں قائم محکمہ موسمیات کے مرکز نے کہا کہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں سرد ہوائیں 26 دسمبر تک جاری رہیں گی۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان نے یہ بھی پیش گوئی کی کہ 27 دسمبر کی شام سے 28 دسمبر کے صبح تک جموں کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارش اور چناب اور پیر پنجال کی بلند پہاڑیوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ 24 دسمبر سے 26 دسمبر تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 27 دسمبر سے 28 دسمبر تک جموں کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارش اور چناب و پیر پنجال کی بلند پہاڑیوں پر ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے، جو 27 دسمبر کی شام سے 28 دسمبر کی صبح تک ہو سکتی ہے۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ 29 دسمبر سے 30 دسمبر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ 31 دسمبر کو کہیں کہیں ہلکی برفباری اور بادلوں کا امکان ہو سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یکم جنوری سے 3 جنوری تک جموں و کشمیر میں بادلوں کے ساتھ ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے، جو مختلف مقامات پر ہو سکتی ہے۔
شدید سردی سے راحت متوقع نہیں، 26 دسمبر تک سرد ہوائیں جاری رہیں گی: محکمہ موسمیات
