عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// پولیس نے پیر کے روز بتایا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سرکاری ملازم پر تشدد کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ ضلع معدنیات دفتر کی جانب سے محکمہ کان کنی کے ملازم محمد امین شیخ پر تشدد کے واقعے کی شکایت کے بعد پولیس نے فوری کاروائی کی۔ اس کے بعد پولیس سٹیشن لٹر میں ایف آئی آر نمبر 94/2024 درج کی گئی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور فوری اقدامات کے ذریعے ملزمان کی شناخت جاوید احمد میر، ولد بشیر احمد میر اور شمیم احمد میر، ولد غلام احمد میر ساکن پیتی پورہ طور پر ہوئی۔ واقعے کے 24 گھنٹے کے اندر دونوں مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے، ملازمین میں اعتماد پیدا کرنے اور کمیونٹی کے لیے ایک محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔