عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// شہر سرینگر کے نور باغ علاقے میں ایک پولیس کانسٹیبل بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، پولیس کانسٹیبل جو کہ پریہاسپورہ میں تعینات تھا، اپنے گھر پالپورہ نور باغ میں ایک بجلی کے تار کی مرمت کر رہا تھا، جس دوران اسے کرنٹ لگا اور وہ نیچے گر پڑا۔
فوری طور پر اسے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال لے جایا گیا، لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
متوفی کی شناخت زاہد منظور خان ولد منظور احمد، ساکن پالپورہ کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔