عظمیٰ نیوز ڈیسک
چندی گڑھ//آرینس گروپ آف کالجز، راج پورہ، نزد چندی گڑھ کو جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی کے ہوٹل پل مین میں ایک شاندار ایوارڈ تقریب میں ’تیزی سے ترقی کرنے والے ایجوکیشن گروپ آف ٹرائیسٹی‘کیلئے باوقار اچیورز ایوارڈز سے نوازا گیا۔ڈاکٹر انشو کٹاریہ، چیئرمین، آرینس گروپ آف کالجز نے یہ اعزاز حاصل کیا۔ اس موقع کے مہمان خصوصی اداکار اور ٹی وی میزبان نیکولوز تسولوکیڈزے تھے جبکہ مہمان خصوصی درپن پراشر، چیئرمین، غیر سرکاری تنظیم ثقافتی تنوع برائے پرامن مستقبل تھے۔ تقریب کا آغاز چراغاں کی تقریب سے ہوا اور جارجیا کے سکی ریزورٹ میں مرنے والے 11ہندوستانیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد شکریہ ادا کرتے ہوئے کٹاریہ نے کہا کہ آرینز گروپ خطے میں معیاری تعلیم کیلئے پرعزم ہے۔ یہ اعزاز حاصل کرنا ان کیلئے فخر کی بات ہے۔ کٹاریہ نے آرینز کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ آرینز گروپ کے طلبا اور عملے نے پچھلے 18سالوں میں بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔معروف شخصیات کو ان کے متعلقہ شعبوں میں خدمات اور کامیابیوں پر اعزاز سے نوازا گیا۔ ہندوستان سے، اس موقع پر معزز شخصیات میں ڈاکٹر روپیش کے سنگھ، ایسوسی ایٹ نائب صدر، اڈانی گروپ؛ آچاریہ منیش؛ بانی، جینا تلاشو، لائف کیئر لمیٹڈ اور ایم ڈی، HIIMS شامل تھے۔واضح رہے کہ 2007میں قائم کیا گیا آرینز کیمپس چندی گڑھ کے قریب چندی گڑھ پٹیالہ ہائی وے پر واقع ہے اور اس میں 20 ایکڑ پر مشتمل آلودگی سے پاک کیمپس ہے۔ آرینز گروپ قابل ستائش طریقے سے نوجوانوں کے تعلیمی اور فکری مفادات کی خدمت کر رہا ہے۔