عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ سے تعلق رکھنے والے دو افراد سرینگر کے برتھانہ علاقے میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ قمرواری سرینگر کے برتھانہ علاقے میں پیش آیا، جہاں کپوارہ کے کلاروس پرے پورہ کے رہائشی پرویز احمد خان اور محمد یوسف خان، جو کہ ملازمین کے کوارٹرز میں رہائش پذیر تھے، دم گھٹنے کی وجہ سے اپنی جان گنوا بیٹھے۔
ذرائع کے مطابق دونوں افراد کی لاشوں کو قانونی کاروائی کے لیے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔